Urdu MCq's for Job Test 1 May 2019

Key of Knowledge | Power of Knowledge | Chain of Knowledge

سوال نمبر 1۔ "لاہور کا جغرافیہ" اور " ہاسٹل میں رہنا ہے" کس کے مزاحیہ مضامین ہیں ؟

الف۔ ابن انشاہ
ب۔ پطرس بخاری
ج۔ چراغ حسن حسرت
د۔ امجد اسلام امجد
جواب: (ب) پطرس بخاری

سوال نمبر 2۔ "حرف آنا"  کا مفہوم ہے ؟

الف۔ فکر ہونا
ب۔ الزام آنا
ج۔ سیکھنا
د۔ پڑھنا شروع کرنا
جواب: (ب) الزام آنا

سوال نمبر 3۔ شکوہ اور جواب شکوہ نامی نظمیں علامہ اقبال کے کس شاعری مجموعے میں ہیں ؟

الف۔ ارمغان حجاز
ب۔ پیام مشرق
ج۔ ضرب کلیم
د۔ بانگ درا
جواب: (د) بانگ درا

سوال نمبر 4۔ "پاوں تلے زمین نکلنا" کا مفہوم کیا ہے ؟

الف۔ گرفتار ہو جانا
ب۔ غلط فہمی کا شکار ہونا
ج۔ گر جانا
د۔ گھبرا جانا
جواب: (د) گھبرا جانا

سوال نمبر 5۔ "اردو" کا لغوی معنی کیا ہے ؟

الف۔ لشکر
ب۔ بولی
ج۔ ادب
د۔ زبان
جواب:(الف) لشکر

سوال نمبر 6۔ محاورہ مکمل کریں" کہاں راجہ بھوج اور کہاں ـــــــــــــــــــ؟

الف۔ غریب سادھو
ب۔ گنگگو لوہار
ج۔ گنگو تیلی
د۔ گنگو دھوبی
جواب: (ج) گنگو تیلی

" To Blow One's Trumpet"سوال نمبر 7۔
کے درست مطلب کا انتخاب کریں ؟
الف۔ اپنے کام میں ماہر ہونا
ب۔ ہنر مندی دکھانا
ج۔ اپنے منہ میاں مٹھو
د۔ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنا
جواب: (ج) اپنے منہ میاں مٹھو

سوال نمبر 8۔ فارسی میں لکھی گئ مشہور کتاب "تزک بابری" کا تعلق ادب کی کس صنف سے ہے ؟

الف۔ آپ بیتی
ب۔ ڈرامہ
ج۔ انشاپردازی
د۔ ناول
جواب: (الف) آپ بیتی

سوال نمبر 8۔ یہ شعر کس کا ہے                       باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو اتحان ہمارا

الف۔ حبیب جالب
ب۔ علامہ اقبال
ج۔ غالب
د۔ احمد فراز
جواب: (ب) علامہ اقبال

سوال نمبر 9۔ "آنکھیں پھیر لینا" کا کیا مطلب ہے ؟

الف۔ راہ سے بھٹکانا
ب۔ دھوکہ دینا
ج۔ بے مروت ہو جانا
د۔ ناراض ہو جانا
جواب: (ج) بے مروت ہو جانا

سوال نمبر 10۔ "ہمدرد" نامی اخبار کس نے جاری کیا ؟

الف۔ مولانا آزاد
ب۔ مولانا ظفر علی خان
ج۔ شوکت علی
د۔ مولانا جوہر
جواب: (د) مولانا جوہر

سوال نمبر 11۔ کونسا مغل بادشاہہ اردو کا نامور شاعر تھا ؟

الف۔ بابر
ب۔ ہمایوں
ج۔ اکبر
د۔ بہادر شاہ ظفر
جواب: (د) بہادر شاہ ظفر

سوال نمبر 12۔ مغل دور میں کس زبان کو درباری زبان کا درجہ حاصل تھا ؟

الف۔ اردو
ب۔ ہندی
ج۔ فارسی
د۔ عربی
جواب: (ج) فارسی

سوال نمبر 13۔ "یار زندہ صحبت باقی" اس ضرب المثل سے کیا مراد ہے ؟

الف۔ محبت زندہ رہنے تک رہتی ہے
ب۔ دوستی زندہ رہنے تک رہتی ہے
ج۔ زندہ رہے تو ملتے رہیں گے
د۔ زندہ دل دوست سے دوستی قائم رہتی ہے
جواب: (ج) زندہ رہے تو ملتے رہیں گے

سوال نمبر 14۔ "تجاہل عارفانہ" سے کیا مراد ہے ؟

الف۔ جان بوجھ کر انجان بننا
ب۔ غفلت سے کام کرنا
ج۔ جاہل آدمی
د۔ عقل مند شخص
جواب: (الف) جان بوجھ کر انجان بننا

سوال نمبر 15۔ عندلیب شادانی کا اصل نام کیا تھا ؟

الف۔ وجاہت حسین
ب۔ محمد ولی
ج۔ سید محمد حسین
د۔ حبیب احمد
جواب: ( الف) وجاہت حسین

سوال نمبر 16۔ "یادوں کی بارات" کس کی سوانح حیات ہے ؟

الف۔ فیض احمد فیض
ب۔ احمد ندیم قاسمی
ج۔ احسان دانش
د۔ جوش ملیح آبادی
جواب: (د) جوش ملیح آبادی

سوال نمبر 17۔ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں               تمام شہر نے پہنے ہوے ہیں دستانے              یہ شعر کس کا ہے ؟

الف۔ مصطفی زیدی
ب۔ غالب
ج۔ پروین شاکر
د۔ احمد ندیم قاسمی
جواب: (الف) مصطفی زیدی

سوال نمبر 18۔ تم میرے پاس ہوتے ہو گویا         جب کوئ دوسرا نہیں ہوتا      یہ شعر کس کا ہے ؟

الف۔ غالب
ب۔ میر تقی میر
ج۔ میر درد
د۔ مومن
جواب: (د) مومن

سوال نمبر 19۔ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے        اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد       یہ مشہور شعر کس شاعر کا ہے ؟

الف۔ مومن خان مومن
ب۔ ابراہیم ذوق
ج۔ محمد علی جوہر
د۔ ان میں سے کوئ نہیں
جواب: (ج) محمد علی جوہر

سوال نمبر 20۔ "شر" کا متضاد کیا ہے ؟

الف۔ صواب
ب۔ ثواب
ج۔ خیر
د۔ بھلائ
جواب: (ج) خیر
Share:

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts

Blog Archive

Recent Posts