Urdu MCq's for Job Test 14 May 2019

علم کی دنیا، علم باعمل، ملازمت کی تیاری، معروضی سوالات، اردو معروضی سوالات

سوال نمبر 1۔ ملی نغمہ "جیوے جیوے پاکستان" کس نے تخلیق کیا ؟

الف۔ احمد فراز
ب۔جمیل الدین عالی
ج۔ ساغر صدیقی
د۔ رئیس امروہوی
جواب: (ب) جمیل الدین عالی

سوال نمبر 2۔ یہ شعر کس کا ہے        کون کہتا ہے موت آئ تو مر جاوں گا        میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاوں گا ؟

الف۔ حفیظ جالندھری
ب۔ احمد ندیم قاسمی
ج۔ فیض احمد فیض
د۔ پروین شاکر
جواب: (ب) احمد ندیم قاسمی

سوال نمبر 3۔ "اسم تفضیر" تلاش کریں ؟

الف۔ آنکھ
ب۔ باغ
ج۔ پیالی
د۔ ٹوکرا
جواب: (ج) پیالی

سوال نمبر 4۔ "نسخہ ہائے وفا" کس شاعر کا مجموعہ کلام ہے ؟

الف۔ مرزا غالب
ب۔ احمد فراز
ج۔ فیض احمد فیض
د۔ احمد ندیم قاسمی
جواب: (ج) فیض احمد فیض

سوال نمبر 5۔ شعر کے آخر میں تکرار لفظی کو کیا کہتے ہیں ؟

الف۔ تلمیع
ب۔ تسبیح
ج۔ ردیف
د۔ قافیہ
جواب: (ج) ردیف

سوال نمبر 6۔ "سانپ سونگھ جانا" محاورہ ہے اسکا مطلب کیا ہے ؟

الف۔ دہشت میں مبتلا ہونا
ب۔ خاموشی چھا جانا
ج۔ زہر پھیل جانا
د۔ سانپ کا غائب ہو جانا
جواب: (ب) خاموشی چھا جانا

سوال نمبر 7۔ صنف نظم سانیٹ میں کل کتنے مصرعے ہوتے ہیں ؟

الف۔ دس مصرعے
ب۔ بارہ مصرعے
ج۔ چودہ مصرعے
د۔ سولہ مصرعے
جواب: (ج) چودہ مصرعے

سوال نمبر 8۔ ان میں سے کون سا فقرہ درست ہے ؟

الف۔ آج سارا حساب بے باک ہو گا
ب۔ آج مکمل حساب بے باک ہو گا
ج۔ آج سارا حساب کتاب بے باک ہو گا
د۔ آج سارا حساب بے باق ہو گا
جواب: (د) آج سارا حساب بے باق ہو گا

سوال نمبر 9۔ "خجستہ گام" کی ترکیب کا مفہوم کیا ہے ؟

الف۔ مبارک قدم
ب۔ منحوس قدم
ج۔ تیز قدم
د۔ سست قدم
جواب: (الف) مبارک قدم

سوال نمبر 10۔ "قاطع برہان" کس کی نثری تصنیف ہے ؟

الف۔ میر تقی میر
ب۔ منشی پریم چند
ج۔ سر سید احمد خان
د۔ اسد اللہ خان غالب
جواب: (د) اسداللہ خان غالب

سوال نمبر 11۔ اردو ادب کا سب سے بڑا جاسوسی ناول نگار کون ہے ؟

الف۔ ابن صفی
ب۔ شوکت صدیقی
ج۔ مظہر کلیم
د۔ صفدر شاہین
جواب: (الف) ابن صفی

سوال نمبر 12۔ "علمی اردو لغت" کے مولف کا نام ہے ؟

الف۔ وارث سرہندی
ب۔ سید احمد دہلوی
ج۔ مولوی نور الحسن نیر
د۔ مولوی عبد الحق
جواب: (الف) وارث سرہندی

سوال نمبر 13۔ درد محنت کش دوا نہ ہوا        میں نہ اچھا ہو برا نہ ہوا       یہ شعر کس کا ہے ؟

الف۔ میر تقی میر
ب۔ مرزا غالب
ج۔ مومن
د۔ بہادر شاہ ظفر
جواب: (ب) مرزا غالب

سوال نمبر 14۔ اردو ادب کی طویل ترین تاریخ کس نے تحریر کی ؟

الف۔ ڈاکٹر تبسم کشمیری
ب۔ ڈاکٹر سلیم اختر
ج۔ ڈاکٹر جمیل جالبی
د۔ رام بابو سکینہ
جواب: (ج) ڈاکٹر جمیل جالبی

سوال نمبر 15۔ ناول "صفر سے ایک تک" کس نے لکھا ؟

الف۔ مرزا اطہر بیگ
ب۔ عبدالحلیم شرر
ج۔ مسعود مفتی
د۔ مستنصر حسین تارڑ
جواب: (الف) مرزا اطہر بیگ

سوال نمبر 16۔ ثناء اللہ ڈار کا قلمی نام ـــــــــــــــ تھا

الف۔ ابن انشاء
ب۔ میراجی
ج۔ خامہ بگوش
د۔ نادر کاکوری
جواب: (ب) میرا جی

سوال نمبر 17۔ مرزا ادیب کی خود نوشت سوانح کا نام کیا ہے ؟

الف۔ گرد راہ
ب۔ مٹی کا دریا
ج۔ ماضی کے مزار
د۔ غبار خاطر
جواب: (ب) مٹی کا دریا

سوال نمبر 18۔ ابن الوقت کس کا ناول ہے ؟

الف۔ علی عباسی حسینی
ب۔ رشدالخیری
ج۔ ڈپٹی نذیر احمد
د۔ کرشن چندر
جواب: (ج) ڈپٹی نذیر احمد

سوال نمبر 19۔ اردو زبان میں قرآن پاک کے پہلے مترجم کون تھے ؟

الف۔ شاہ ولی اللہ
ب۔ سید امیر علی
ج۔ شاہ عبدالقادر
د۔ سید احمد شہید
جواب: (ج) شاہ عبدالقادر

سوال نمبر 20۔ اردو شاعری کا کیٹس کسے کہا جاتا ہے ؟

الف۔ احمد فراز
ب۔ اختر شیرانی
ج۔ مجید امجد
د۔ میرا جی
جواب: (ب) اختر شیرانی
Share:

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts

Blog Archive

Recent Posts