Urdu MCq's for Job Test 4 May 2019

اردو شارٹ سوالات، اردو معروضی سوالات، ملازمت کی تیاری،

سوال نمبر 1۔ مشہور نظم "طلوع اسلام" کے شاعر کون ہیں ؟

الف۔ الطاف حسین حالی
ب۔ علامہ اقبال
ج۔ حفیظ جالندھری
د۔ احسان دانش
جواب: (ب) علامہ اقبال

سوال نمبر 2۔ درج ذیل شعر کس کا ہے        سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گیئں         خاک میں کیا صورتیں ہونگی کہ پنہاں ہو گیئں

الف۔ اسد اللہ غالب
ب۔ میر تقی میر
ج۔ علامہ اقبال
د۔ حسرت موہانی
جواب: (الف) اسد اللہ غالب

سوال نمبر 3۔ درج ذیل الفاظ قواعد کی رو سے کیا ہیں       پنکھڑی، نوکری، پہاڑی

الف۔ اسم مکبر
ب۔ اسم تصفیر
ج۔ اسم ظرف
د۔ اسم مفعول
جواب: (ب) اسم تصفیر

سوال نمبر 4۔ درج ذیل میں سے کونسا لفظ ہجے کے لحاظ سے درست ہے ؟

الف۔ پروا
ب۔ پرواہ
ج۔ پرواح
د۔ پرواع
جواب: (ب) پرواۃ

سوال نمبر 5۔ درج ذیل میں سے کونسا لفظ ہجے کے لحاظ سے درست ہے ؟

الف۔ استفادا
ب۔ استفادۃ
ج۔ استفادھ
د۔ استفادح
جواب: (ب) استفادہ

سوال نمبر 6۔ کون سا فقرہ درست ہے ؟

الف۔ آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتا ہوں
ب۔ شور سن کر میری نیند کھل گئ
ج۔ شریف بچے گالیاں نہیں دیتے
د۔ سکول کا نتیجہ سو فیصد رہا
جواب: (د) سکول کا نتیجہ سو فیصد رہا

سوال نمبر 7۔ درج ذیل میں سے ضرب المثل تلاش کریں ؟

الف۔ پانی میں آگ لگانا
ب۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننا
ج۔ بوڑھی گھوڑی لال لگام
د۔ عید کا چاند ہونا
جواب: (ج) بوڑھی گھوڑی لال لگام

سوال نمبر 8۔ نشیب کا متضاد ہے ؟

الف۔ بلندی
ب۔ اونچائ
ج۔ فراز
د۔ چڑھائ
جواب: (ج) فراز 

سوال نمبر 9۔ مشہور تصنیف "یادگار غالب" کے مصنف کون تھے ؟

الف۔ الطاف حسین حالی
ب۔ مرزا غالب
ج۔ علامہ اقبال
د۔ سر سد احمد
جواب: (الف) الطاف حسین حالی

سوال نمبر 10۔ "نقش فرایادی" کس کا شاعری مجموعہ ہے ؟

الف۔ منیر نیازی
ب۔ احمد ندیم قاسمی
ج۔ ناصر کاظمی
د۔ فیض احمد فیض
جواب: (د) فیض احمد فیض

سوال نمبر 11۔ بابائے اردو کس کو کہا جاتا ہے ؟

الف۔ مولوی عبدالحق
ب۔ ڈپٹی نذیر احمد
ج۔ مولانا ظفر علی خان
د۔ سر سید احمد
جواب: (الف) مولوی عبدالحق

سوال نمبر 12۔ "ڈوبتے کو تنکے کا سہارا" قواعد کی رو سے کیا ہے ؟

الف۔ محاورہ
ب۔ ضرب المثل
ج۔ کہاوت
د۔ قول
جواب: (الف) محاورہ

سوال نمبر 13۔ مشہہور کتاب "بجنگ آمد" کے مصنف کون ہیں ؟

الف۔ مشتاق احمد یوسفی
ب۔ شفیق الرحمان
ج۔ کرنل محمد خان
د۔ سید ضمیر جعفری
جواب: (ج) کرنل محمد خان

سوال نمبر 14۔ مشہور ڈرامہ "انار کلی" کے مصنف کون ہیں ؟

الف۔ احمد ندیم قاسمی
ب۔ بانو قدسیہ
ج۔ اشفاق احمد
د۔ امتیاز علی تاج
جواب: (د) امتیاز علی تاج

سوال نمبر 15۔ "یادوں کی بارات" کس کی سوانح عمری ہے ؟

الف۔ ابن انشاء
ب۔ قدرت علی شہاب
ج۔ جوش ملیح آبادی
د۔ ممتاز مفتی
جواب:( ج ) جوش ملیح آبادی

سوال نمبر 16۔ مندرجہ ذیل کتب میں سے کونسی الطاف حسین حالی کی تصنیف نہیں ہے ؟

الف۔ حیات سعدی
ب۔ مقدمہ شعر و شاعری
ج۔ مدو جزر اسلام
د۔ اردوے مصطفی
جواب: (د) اردوے مصطفی

سوال نمبر 17۔ "آواز دوست" کے مصنف کون ہیں ؟

الف۔ مختار مسعود
ب۔ ممتاز مفتی
ج۔ اشفاق احمد
د۔ عطا الحق قاسمی
جواب: (الف) مختار مسعود

سوال نمبر 18۔ یہ شعر کس کا ہے         بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آسان ہونا       آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا

الف۔ علامہ محمد اقبال
ب۔ الطاف حسین حالی
ج۔ اسد اللہ غالب
د۔ فیض احمد فیض
جواب: (ج) اسداللہ غالب

سوال نمبر 19۔ مشہور کہانی "اوورکوٹ" کے مصنف کون ہیں ؟

الف۔ سعادت حسن منٹو
ب۔ غلام عباس
ج۔ سید امتیاز علی تاج
د۔ حسینہ معین
جواب: (ب) غلام عباس

سوال نمبر 20۔ "اردو کی آخری کتاب" کس کی تصنیف ہے ؟

الف۔ ابن انشاء
ب۔ ضمیر جعفری
ج۔ کرنل محمد خان
د۔ مشتاق یوسفی
جواب: (الف) ابن انشاء
Share:

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts

Blog Archive

Recent Posts