Urdu MCq's for Job Test 3 May 2019

Brain Game, IQ Test, Brain Teaser, Knowledge, Urdu, Urdu MCQ's for Job Test, Urdu MCq's for Job Test 3 May 2019

سوال نمبر 1۔ مندرجہ ذیل میں سے کس شاعر کی نسبت شہر اقبال سیالکوٹ سے ہے ؟

الف۔ منیر نیازی
ب۔ احسان دانش
ج۔ فیض احمد فیض
د۔ حفیظ جالندھری
جواب: (ج) فیض احمد فیض

سوال نمبر 2۔ حروف تہجی  کے اعتبار سے کونسا لفظ لغت میں پہلے آئے گا ؟

الف۔ ظالم
ب۔ لاپرواہ
ج۔ ضمانت
د۔ سنگدل
جواب: (د) سنگدل

سوال نمبر 3۔ درج ذیل میں ضرب المثل کونسی ہے ؟

الف۔ ہتھیلی پر سرسوں جمانا
ب۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
ج۔ ہوائ قلعے تعمیر کرنا
د۔ گھوڑے بیچ کر سونا
جواب: (ب) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

سوال نمبر 4۔ اردو ادب کی مشہور شخصیت قراۃ العین کی وجہ شہرت کیا ہے ؟

الف۔ شاعری
ب۔ ناول نگاری
ج۔ مزاح نگاری
د۔ سفر نگاری
جواب: (ب) ناول نگاری

سوال نمبر 5۔ مندرجہ بالا عبارت کی مدد سے کس سوال کا جواب نہیں دیا جا سکتا ؟

الف۔ اسلم دہلی میں کس مقصد کے تحت مقیم ہے ؟
ب۔ اسلم پاکستان کس مقصد کے تحت واپس  آیا ؟
ج۔ کیا علی کو اسلم کے خیالات پسند آئے ؟
د۔ علی پاکستان میں کس کاروبار سے وابستہ ہے ؟
جواب: (د) علی پاکستان میں کس کاروبار سے وابستہ ہے

سوال نمبر 6۔ مندرجہ ذیل میں سے کونسا بیان غلط ہے ؟

الف۔ اسلم مستقبل میں کاروبار کرنا چاہتاہے
ب۔ علی اور اسلم کی ملاقات اکثر ہوتی رہتی ہے
ج۔ علی کو اسلم کے خیالات پسند آئے
د۔ اسلم ایک محب وطن شہری ہے
بجواب: (ب) علی اور اسلم کی ملاقات اکثر ہوتی رہتی ہے

سوال نمبر 7۔ "ایک دن خدا کو منہ دکھانا ہے" کیا ہے ؟

الف۔ مقولہ
ب۔ محاورہ
ج۔ ضرب المثل
د۔ روز مرہ
جواب: (د) روز مرہ

سوال نمبر 8۔ شیطان ککی آنت ہونا محاورہ ہے، اس کا مفہوم کیا ہے ؟

الف۔ بھوکا ہونا
ب۔ شرارتی ہونا
ج۔ طویل ہونا
د۔ ہر وقت سر پر مسلط رہنا
جواب: (ج) طویل ہونا

سوال نمبر 9۔ درست جملے کی نشاندہی کریں ؟

الف۔ یہ روایت بالکل صیح نہیں
ب۔ یہ روایت بلکل صیح نہیں
ج۔ یہ روایت بلکل صیحح نہیں
د۔ یہ روایت بالکل صحیح نہیں
جواب: (د) یہ روایت بالکل صحیح نہیں

سوال نمبر 10۔ "طویل" کا متضاد لفظ کیا ہے ؟

الف۔ عرض
ب۔ عریض
ج۔ عارض
د۔ عارضہ
جواب: (ب) عریض

سوال نمبر 11۔ یہ شعر کس مشہور شاعر کا ہے        آپ کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں          یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں

الف۔ فیض احمد فیض
ب۔ امجد اسلام امجد
ج۔ احمد فراز
د۔ میر تقی میر
جواب: (ج) احمد فراز

سوال نمبر 12۔ قصہ "سسی پنوں" کس شاعر نے لکھا ؟

الف۔ ہاشم شاہ
ب۔ رحمان بابا
ج۔ سید عبدالکرین سندھی
د۔ جام دراگ
جواب: (الف) ہاشم شاہ

سوال نمبر 13۔ میرا جی کی موت 1949 میں ہوی۔ وہ کس شہر میں دفن ہیں ؟

الف۔ لاہور
ب۔ دہلی
ج۔ گوجرانوالہ
د۔ بمبئ
جواب: (د) بمبئ

سوال نمبر 14۔ "بلبل نے آشیاں جو چمن سے اٹھا لیا            اس کی بلا سے بوم بسے یاحمار رہے" اس شعر میں بوم سے کیا مراد ہے ؟

الف۔ مور
ب۔ گدھ
ج۔ شاہیں
د۔ الو
جواب: (د) الو

سوال نمبر 15۔ مشہور ڈرامہ قرطبہ کا قاضی کس کی تصنیف ہے ؟

الف۔ سعادت حسن منٹو
ب۔ احمد ندیم قاسمی
ج۔ پطرس بخاری
د۔ سید امتیاز علی تاج
جواب: (د) امتیاز علی تاج

سوال نمبر 16۔ مندرجہ ذیل میں سے کون سی ضرب المثل ہے ؟

الف۔ پانی میں آگ لگانا
ب۔ بورھی گھوڑی لال لگام
ج۔ عید کا چاند ہونا
د۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننا
جواب: (ب) بوڑھی گھوڑی لال لگام

سوال نمبر 17۔ مشہور ناول "اداس نسلیں" کس کی تصنیف ہے ؟

الف۔ قرآۃ العین حیدر
ب۔ اشفاق احمد
ج۔ عبداللہ حسین
د۔ بانو قدسیہ
جواب: (ج) عبداللہ حسین

سوال نمبر 18۔ مسدس کے ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں ؟

الف۔ چار
ب۔ پانچ
ج۔ چھ
د۔ سات
جواب۔ (ج) چھ

سوال نمبر 19۔ درج ذیل شعراء میں سے "عوامی شاعر" کسے کہا جاتا ہے ؟

الف۔ علامہ اقبال
ب۔ الطاف حسین حالی
ج۔ فیض احمد فیض
د۔ نظیر اکبر آبادی
جواب: (د) نظیر اکبر آبادی

سوال نمبر 20۔ جملہ کسے کہتے ہیں ؟

الف۔ دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا مجموعہ
ب۔ حرفوں کا مجموعہ
ج۔ وہ فقرہ جس میں فاعل نہ ہو
د۔ بامعنی الفاظ کا مجموعہ
جواب: (د) بامعنی الفاظ کا مجموعہ
Share:

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts

Blog Archive

Recent Posts