Urdu MCq's for Job Test 5 May 2019

علم کی دنیا، علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے، اردو کے معروضی سوالات

سوال نمبر 1۔اسم علم کی رو سے "شمس العماء" کیا ہے ؟

الف۔ عرف
ب۔ لقب
ج۔ کنیت
د۔ خطاب
جواب: (د) خطاب

سوال نمبر 2۔ پطرس بخاری کی وجہ شہرت کیا ہے ؟

الف۔ افسانہ نگاری
ب۔ مزاح نگاری
ج۔ شاعری
د۔ ناول نگاری
جواب: (ب) مزاح نگاری

سوال نمبر 3۔ رسالہ "اردوئے مصطفی" کے بانی کون ہیں ؟

الف۔ مولانا حسرت موہانی
ب۔ مولانا ظفر علی خان
ج۔ سر سید احمد خان
د۔ مولانا محمد علی جوہر
جواب:: (الف) مولانا حسرت موہانی

سوال نمبر 4۔ پاکستان کے کس شاعر کو روس کی طرف سے "لینن ایوارڈ" سے نوازا گیا ؟

الف۔ حفیظ جالندھری
ب۔ حبیب جالب
ج۔ علامہ اقبال
د۔ فیض احمد فیض
جواب: (د) فیض احمد فیض

سوال نمبر 5۔ کون سے مشہور شاعر نے پنجاب یونیورسٹی میں مزدور کی حثیت سے کام کیا اور بعد میں اسکے ممتحن مقرر ہوے ؟

الف۔ احسان دانش
ب۔ حفیظ جالندھری
ج۔ سید امجد
د۔ حبیب جالب
جواب: (الف) احسان دانش

سوال نمبر 6۔ مندرجہ ذیل میں سے کونسا شاعر مرثیہ نگاری کے لیے مشہور ہیں ؟

الف۔ میر تقی میر
ب۔ نظیر اکبر آبادی
ج۔ میر انیس
د۔ داغ دہلوی
جواب: (ج) میر انیس

سوال نمبر 7۔ "مسابقت" کا مطلب ہے ؟

الف۔ مقابلہ
ب۔ کمی بیشی
ج۔ برابری
د۔ سختی
جواب: (ج) برابری

سوال نمبر 8۔ نمہوریت ایک طرز حکومت ہے کہ جس میں                بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے         علامہ اقبال کا یہ شعر کس مجموعہ کلام میں ہے ؟

الف۔ بال جبریل
ب۔ ضرب کلیم
ج۔ ارمغان حجاز
د۔ بانگ درا
جواب: (ب) ضرب کلیم

سوال نمبر 9۔ مشہور ناول "راجہ گدھ" کس مصنفی کی تصنیف ہے ؟

الف۔ خدیجہ مستور
ب۔ بانو قدسیہ
ج۔ الطاف فاطمہ
د۔ بشری رحمان
جواب: (ب) بانو قدسیہ

سوال نمبر 10۔ پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر         مرد ناداں پہ کلام نرم و نازک بے اثر     یہ شعر کس کا ہے ؟

الف۔ غالب
ب۔ الطاف حسین حالی
ج۔ علامہ اقبال
د۔ ظفر علی خان
جواب: (ج) علامہ اقبال

سوال نمبر 11۔ اردو سوانح نگاری کا بانی کسے کہتے ہیں ؟

الف۔ مولانا حسرت موہانی
ب۔ مولانا الطاف حسین حالی
ج۔ رجب علی بیگ
د۔ محمد حسین آزاد
جواب: (ب) مولانا الطاف حسین حالی

سوال نمبر 12۔ اردو نثر کی پہلی کتاب "سب رس" کے خالق کون تھے ؟

الف۔ ملا وجہی
بب۔ رتن ناتھ سرشار
ج۔ سر سید احمد خان
د۔ پریم چند
جواب: (الف) ملا وجہی

سوال نمبر 13۔ علامہ اقبال کی کون سی تصنیف ان کی وفات کے بعد شایع ہوی ؟

الف۔ اسرار خدی
ب۔ ضرب کلیم
ج۔ ارمغان حجاز
د۔ ان میں سے کوئ نہیں
جواب: (ج) ارمغان حجاز

سوال نمبر 14۔ "تلقین شاہ" کا کردار کس ادیب کی تخلیق ہے ؟

الف۔ مشتاق یوسفی
ب۔ سوکت تھانوی
ج۔ اختر شیرانی
د۔ ان میں سے کوئ نہیں
جواب: (د) ان میں سے کوئ نہیں

سوال نمبر 15۔ نظیر اکبر آبادی کا آبائ شہر کون سا تھا ؟

الف۔ آگرہ
ب۔ الہ آباد
ج۔ دلی
د۔ لاہور
جواب: (ب) الہ آباد

سوال نمبر 16۔ مرزا غالب کی وجہ شہرت کیا ہے ؟

الف۔ اردو شاعری
ب۔ اردو خطوط
ج۔ اردو نثر
د۔ تینوں
جواب: (الف) اردو شاعری

سوال نمبر 17۔ میر تقی میر کو کہا جاتا ہے ؟

الف۔ مصور غم
ب۔ خدائے سخن
ج۔ شمس العلماء
د۔ کوئ بھی نہیں
جواب: (ب) خدائے سخن

سوال نمبر 18۔ "دریا کو کوزہ میں بند کرنا" سے کیا مراد ہے ؟

الف۔ مختصر الفاظ میں بڑی تفصیل کو بیان کر دینا
ب۔ پانی کے بہاو کو روک دینا
ج۔ دریا کا راستہ بدل دینا
د۔ بڑے دریا کا چھوٹا دریا بنا دینا
جواب: (الف) مختصر الفاظ میں بڑی تفصیل کو بیان کر دینا

سوال نمبر 19۔ "کاغز کی ناو سدا نہیں بہتی" اس ضرب المثل کا سے کیا مراد ہے ؟

الف۔ دھوکہ ہر وقت نہیں چلتا
ب۔ جھوٹ ہمیشہ نہیں چلتا
ج۔ کچے گھڑے پار نہیں پہنچاتے
د۔ مستقل کام مستقل بنیادوں پر ہی قائم ہوتے ہیں
جواب: (الف) دھوکہ ہر وقت نہیں چلتا

سوال نمبر 20۔ "شاہ نامہ اسلام" کس کی مشہور تصنیف ہے ؟

الف۔ فردوسی
ب۔ علامہ اقبال
ج۔ الطاف حسین حالی
د۔ حفیظ جالندھری
جواب: (د) حفیظ جالندھری
Share:

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts

Blog Archive

Recent Posts